پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

11:54 AM, 21 Nov, 2018

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کے مطابق کوئٹہ اور بولان ایکسپریس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے جو اکانومی کلاس کے لیے ہے۔ بولان ایکسریس کے کرایوں میں کمی فی الفور نافذ العمل ہوگی جب کہ کوئٹہ ایکسپریس کے کرایوں میں کمی یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگی، کرایوں میں رعایت 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں