آصف زرداری کا پمز ہسپتال میں معائنہ مکمل، طبیعت بہتر نہ ہو سکی

 آصف زرداری کا پمز ہسپتال میں معائنہ مکمل، طبیعت بہتر نہ ہو سکی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل, سابق صدر کی طبیعت  مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق،  آصف زرداری کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول بہتر نہیں ہو سکا ہے۔ پمز کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹرز نے آصف زرداری کا شوگر لیول نارمل کرنے کیلئے انسولین میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ دل کے چند مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ ان کی کمر اور گردن میں درد برقرار ہے اس لیے فزیو تھراپی ابھی جاری ہے۔