اسلام آباد: تحریکِ تحفظِ آئین کی قیادت میں بڑی تبدیلی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزدگی کے بعد محمود خان اچکزئی کو اتحاد کی سربراہی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ اس عہدے کے لیے فضل الرحمان کا نام مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آرہا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا ہے۔ حکومتی موقف کے مطابق محمود خان اچکزئی کی نامزدگی پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔
عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے مشاورت کے بعد خط کا جواب دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی ہی کے نام پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔