الیکشن مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری، طلال چوہدری کومراسلہ ارسال

09:46 AM, 21 Nov, 2025

ڈی جی خان: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے این اے-185 میں امیدوار محمود لغاری کی الیکشن مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بطور وفاقی وزیر الیکشن مہم میں حصہ لے کر اویس لغاری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور انہیں اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے خلاف مراسلہ بھی ارسال کیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ طلال چوہدری نے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی اور انہیں نوٹسز اور فون کال کے باوجود پابندیوں پر عمل نہیں کیا، جس کے بعد ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان نے تصدیق کی کہ دونوں کو 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی وزیر یا مشیر کو الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی تاکہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائے جا سکیں۔

مزیدخبریں