آئینی عدالت میں بنیادی حقوق کا تحفظ اولین ترجیح:چیف جسٹس امین الدین

10:35 AM, 21 Nov, 2025

اسلام آباد:چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا اولین فریضہ بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانتداری کے اصولوں کے مطابق کی جائے گی، اور ہر معاملہ آئین کی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے ساتھ غیر معمولی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا۔

انہوں نے شفافیت اور عوامی رسائی کو بھی عدالت کے اہم سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ نظام عدلیہ کے اعتماد اور عوامی بھروسے کی بنیاد ہوگا۔

مزیدخبریں