اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی ڈگری کیس کے سلسلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ، جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان شامل ہیں، میاں داؤد ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پہلے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بحال کر دیا تھا۔