فیصل آباد میں فیکٹری دھماکے کے بعد 7 مکانات متاثر، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی

03:35 PM, 21 Nov, 2025

فیصل آباد :فیصل آباد میں ایک فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ دیگر فیکٹریوں تک پھیل گئی اور فیکٹری سے منسلک 7 مکانات بھی متاثر ہوئے۔ انتظامیہ کو متعدد بار شکایات موصول ہوئی تھیں کہ فیکٹری کو گنجان آباد علاقے سے ہٹایا جائے، لیکن ان لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی بات کسی نے نہیں سنی۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ حادثے کے وقت فیکٹری میں بوائلر موجود نہیں تھا اور دھماکا صرف گیس لیکج کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کمشنر فیصل آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

مزیدخبریں