دوحہ:دوحا میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے بھارت اے کو سپر اوور کے ذریعے شکست دے دی۔
میچ کے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر دونوں ٹیمیں برابر رہی تھیں، جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں آیا۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، جبکہ بنگلادیش نے 195 رنز کا ہدف حاصل کیا۔
سپر اوور میں بھارت کے دونوں کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، جس کے باعث بنگلادیش اے سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب رہی۔ بھارتی ٹیم نے آخری گیند پر 3 رنز بنا کر میچ کو ٹائی کیا، بنگلادیش اے کی ناقص فیلڈنگ کے باعث میں ٹائی ہوا۔