پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان

12:33 PM, 21 Oct, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے حال ہی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے عہدے کے لیے اشتہار دیا تھا، جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ مصباح الحق کو اس اہم عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

اشتہار میں پہلی مرتبہ یہ شرط رکھی گئی تھی کہ اس عہدے کے لیے امیدوار کے پاس سابق ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر ہونے کی ضروری اہلیت ہو، اور یہی وجہ ہے کہ مصباح الحق کی اس عہدے پر تقرری کی بات کی جا رہی ہے۔

یہ فیصلہ پی سی بی کی جانب سے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ آپریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تجربہ کار کرکٹر کی خدمات حاصل کرے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کو مناسب طریقے سے نہ نمٹنے پر عثمان واہلہ کو اس عہدے سے معطل کر دیا تھا، تاہم بعد میں انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں