ٹک ٹاک نے پاکستان میں 2 کروڑ 54 لاکھ ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کر دیں

04:13 PM, 21 Oct, 2025

اسلام آباد:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں 2 کروڑ 54 لاکھ 48 ہزار 992 ویڈیوز کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹا دیا۔

ٹک ٹاک کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں کانٹینٹ ہٹانے کی شرح 99.7 فیصد رہی، جب کہ 96.2 فیصد ویڈیوز کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا۔ اس عمل کا مقصد صارفین کے لیے ایک محفوظ اور مثبت ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل سے جون 2025 کے درمیان عالمی سطح پر 189 ملین ویڈیوز ہٹائی گئیں، جو مجموعی اپ لوڈز کا تقریباً 0.7 فیصد ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیٹیکٹ کی گئی۔

اس سہ ماہی کے دوران تقریباً 7 کروڑ 76 لاکھ جعلی اکاؤنٹس بھی ڈیلیٹ کیے گئے، جبکہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے مشتبہ 2 کروڑ 59 لاکھ اکاؤنٹس بھی حذف کیے گئے۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات پلیٹ فارم کی شفافیت، محفوظ صارف تجربے اور کمیونٹی اسٹینڈرڈز کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ٹک ٹاک کا ٹرانسپیرنسی سینٹر وزٹ کیا جا سکتا ہے، جو اردو اور انگریزی زبانوں میں دستیاب ہے۔

مزیدخبریں