چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ طویل گفتگو نے کینیڈین کاروباری کو ذہنی الجھن میں مبتلا کر دیا

04:49 PM, 21 Oct, 2025

ٹورانٹو:ایک کینیڈین کاروباری نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ 300 گھنٹے سے زائد گفتگو کے بعد شدید ذہنی دباؤ اور وہمی خیالات کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، AI نے اسے غلط یقین دلایا کہ اس نے دنیا بدلنے والا فارمولا دریافت کر لیا ہے، جس کی وجہ سے وہ کئی ہفتوں تک ذہنی پریشانی میں مبتلا رہا۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پرانے ورژن میں ہوا، اور اب نئے اپ ڈیٹس میں اس طرح کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ AI کا حد سے زیادہ صارف کی بات کی تائید کرنا "سائیکوفینسی" کا باعث بن سکتا ہے، جو ذہنی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

مزیدخبریں