ٹرمپ صرف گرج سکتے ہیں برس نہیں سکتے،شمالی کوریا

ٹرمپ صرف گرج سکتے ہیں برس نہیں سکتے،شمالی کوریا

پیا نگ یانگ: امریکا ہمارا کچھ نہیں کر سکتا،ایشیا کے اہم ملک کی حکومت امریکا کےآگے کھڑی ہو گئی،شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر' جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں' کے مترادف ہے۔

نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے اسے( امریکہ) یا اس کے اتحادیوں کو اپنے دفاع پر مجبور کیا تو امریکہ اسے تباہ کر دے گا۔شمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر پر اپنے پہلے ردعمل میں شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہو نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' اگر ٹرمپ ہمیں گرج کر حیران کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ خوب دیکھ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا تمسخر اڑاتے ہوئے ان کے بارے میں کہا تھا کہ 'راکٹ مین خودکش مشن پر ہے۔
کم جونگ ان کو راکٹ مین کہنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ' میں ان کے ساتھیوں کے ساتھ افسوس کرتا ہوں۔خیال رہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حال ہی میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔
دو دن پہلے ہی شمالی کوریا نے متنبہ کیا تھا کہ اگر اس پر مزید پابندیوں اور دباو کا نتیجہ یہ ہو گا کہ 'ہمارے ایٹمی پروگرام میں مزید تیزی آ جائے گی'۔