جمیز بانڈ 007 کی25 ویں فلم کے ڈائریکٹر کیری جوجی فوکوناگا ہونے کا اعلان

جمیز بانڈ 007 کی25 ویں فلم کے ڈائریکٹر کیری جوجی فوکوناگا ہونے کا اعلان

لندن: ہالی وڈ کے معروف فلمی سلسلے جمیز بانڈ 007کی نئی فلم کے ڈائریکٹر کیری جوجی فوکوناگا ہوں گے ۔اس بات کا اعلان بانڈ فلموں کے پروڈیوسرز نے کیا ہے.

انھوں نے کہاہے بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم کے لئے ہدایتکار ڈینی بوائل کی جگہ کیری جوجی فوکوناگا نے لے لی ہے جو ٹی وی ڈراموں”ٹھرو ڈیٹیکٹیو“ اور ”میانک“کے علاوہ فلم”بیسٹس آف نو نیشنز“کے ہدایتکار رہ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مارچ2019 سے لندن کے پائن وڈ سٹوڈیوز میں شروع ہو گی جبکہ فلم 14فروری 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔بانڈ سلسلے کی24ویں فلم 2015 میں” سپکٹر“ کے نام سے ریلیز ہوئی جس کو سام منڈس نے ڈائریکٹ کیا تھا،فلم نے باکس آفس پر 880 ملین ڈالر کا بزنس کیا اس سے قبل فلم”سکائے فال“ نے بھی 2012 میں ایک بلین ڈالر کا بزنس کیا, اسے بھی سام مینڈس نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

فلم میں اس مرتبہ بھی جمیز بانڈ کا کردار اداکار ڈینیئل گریگ پانچویں بار ادا کریں گے۔