نوویک جوکووچ اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے 

نوویک جوکووچ اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے 

 روم : سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ناروے کے کھلاڑی کاسپر رڈ سیمی فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میں 33 سالہ عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کے حریف کھلاڑی کاسپر رڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ان کا مقابلہ ارجنٹائن کے حریف ڈیاگو شوارٹز مین سے ہوگا۔

انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس شاپووالو کو ہرا کر ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا انکی فتح کا سکور 6-4، 5-7 اور 7-6(7-4) تھا۔