روپے کے مقابلے ڈالر قدر میں کمی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ

روپے کے مقابلے ڈالر قدر میں کمی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ
کیپشن: روپے کے مقابلے ڈالر قدر میں کمی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں منگل کو ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 168 روپے 52 پیسے رہی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتےکے دوسرے کاروباری روزکے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 168 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 168 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے۔

35c222f9b86d405eb4bd50555c45a0f7

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس پوائنٹس 519.36 پوائنٹس کم ہو کر 46008.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.12 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 24 لاکھ 25 ہزار 826 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 90 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔