امیروں سے مزید ٹیکس وصول کریں، غریبوں کو تحفظ دیں: سربراہ آئی ایم ایف کی نگران وزیر اعظم کاکڑ کو ہدایت

امیروں سے مزید ٹیکس وصول کریں، غریبوں کو تحفظ دیں: سربراہ آئی ایم ایف کی نگران وزیر اعظم کاکڑ کو ہدایت

نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اور غریبوں کو تحفظ دیا جائے۔

نیویارک میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کو  کرسٹالینا جارجیوا نے  کو تعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کیلئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دونوں طرف سے اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

7086079d7e5f233267fd9f56ec45f6c5

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نیو یارک میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے، صنفی مساوات اور بچوں کی نشوونما سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔