الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے : الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کردیا

02:52 PM, 21 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات جنوری کے پہلے ہفتے میں کروانے کا اعلان  کیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق انتخابات جنوری 2024 کے  آخری ہفتے  میں کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا  ۔


 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست  27ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وتجاویز  کی سماعت  کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروادیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں