رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج رات ، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

01:20 PM, 21 Sep, 2025

اسلام آباد : رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہو گا۔ تاہم یہ سورج گرہن پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکے گا۔

سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر ہو گا، جبکہ 22 ستمبر کو 12 بج کر 42 منٹ پر یہ اپنے عروج پر پہنچے گا۔ جزوی سورج گرہن رات 2 بج کر 55 منٹ پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

یہ سورج گرہن پاکستان کے علاوہ پیسیفک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن ایک قدرتی اور نایاب واقعہ ہے جو ہمیں فلک کی حسین منظر کشی سے روشناس کراتا ہے۔

مزیدخبریں