"امن انسانیت کی سب سے بڑی ضرورت ہے"، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

12:21 PM, 21 Sep, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانیت کا سب سے مقدس فریضہ اور بنیادی ضرورت امن کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگ قابلِ احترام ہیں جنہوں نے امن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ "امن صرف جنگ کا خاتمہ نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا طرزِ زندگی ہے جس میں انصاف، محبت اور باہمی احترام شامل ہوتا ہے۔"

مریم نواز نے مزید کہا کہ امن وہ طاقت ہے جو انسان کو اصل معنوں میں انسان بناتی ہے، یہی وہ بنیاد ہے جس پر ترقی کا پہلا قدم رکھا جاتا ہے۔ ان کے مطابق امن ایسی روشنی ہے جو نفرت کے اندھیروں کو بھی چیر کر آگے بڑھتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اس نے عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

مزیدخبریں