جنوبی وزیرستان : جنوبی وزیرستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سول انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اور بحالی کے کام تیز کر دیے ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان سرواکئی علاقے میں ہوا جہاں انفراسٹرکچر تباہ ہوا تھا۔
ایف سی ساؤتھ نے ٹوٹے ہوئے راستوں اور بہہ جانے والے پلوں کی فوری مرمت مکمل کر کے آمد و رفت بحال کی، جس سے مقامی لوگوں کو بڑی آسانی ہوئی۔ علاوہ ازیں، مقامی کمانڈر نے علاقے کے عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کیا جس میں عوامی مسائل سنے گئے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز بھی تقسیم کیے گئے جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔ مقامی لوگوں نے فرنٹیئر کور کی بروقت امدادی کارروائیوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔