پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت معیز مرزا نے انگلش فٹبال کلب خرید لیا

11:22 AM, 21 Sep, 2026

کویت : کویت میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت معیز احمد مرزا نے انگلینڈ کے نان لیگ فٹبال کلب پلیمتھ پارک وے ایف سی کی ملکیت حاصل کرلی۔

کراچی میں پیدا ہونے والے معیز مرزا نے اپنی بین الاقوامی تعلیمی کمپنی ایم ای سی سٹڈی گروپ کے ذریعے انگلش فٹبال کلب کو خریدا۔ اس پیش رفت کے بعد وہ انگلینڈ کے کسی فٹبال کلب کے مالک بننے والے دوسرے پاکستانی قرار پائے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت شاہد خان بھی انگلینڈ کے ایک فٹبال کلب کی ملکیت حاصل کرچکے ہیں۔

1988 میں قائم ہونے والا پلیمتھ پارک وے ایف سی اپنے ہوم میچز بولیٹھو پارک میں کھیلتا ہے۔ کلب اس وقت انگلش فٹبال کے ساتویں درجے، سدرن لیگ پریمیئر ڈویژن ساؤتھ میں مقابلہ کر رہا ہے، جبکہ مقامی معروف کلب پلیمتھ آرگائل سے چار ڈویژنز نیچے ہے۔

نئے مالک معیز مرزا نے کلب کے مستقبل کے حوالے سے بڑے اہداف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ اگلے 10 برس کے دوران پلیمتھ پارک وے کو انگلش فٹبال لیگ (EFL) تک پہنچایا جائے۔

کلب کی نئی ملکیت کو پلیمتھ پارک وے کے لیے ایک اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ معیز مرزا کے منصوبوں میں کلب کو مرحلہ وار ترقی دیتے ہوئے انگلش فٹبال کے بلند ترین درجات تک لے جانا شامل ہے۔

مزیدخبریں