ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف آپریشن، 8 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

10:05 AM, 21 Sep, 2026

راولپنڈی: ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہنگو میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 8 خوارج مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور 4 جوان شہید ہوئے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں