راولپنڈی:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔