اسلام آباد:عالمی یومِ امن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پائیدار امن صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں عوام کے حقِ خودارادیت سے انکار کیا جائے، وہاں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حقیقی امن محض جنگ کی عدم موجودگی نہیں بلکہ معاشی آسودگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا نام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور تعلیمی نظام میں امن کی تربیت کے لیے جامع لائحہ عمل اپنایا گیا ہے۔