اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی تھے۔ دبئی کی سکیورٹی اور ترقی کے لیے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت، المکتوم خاندان اور اماراتی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
Deeply saddened by the passing of His Highness Sheikh Ahmed bin Rashid Al Maktoum, brother of His Highness Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum @HHShkMohd.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 21, 2026
His long years of service to Dubai’s security and development, and his contribution to the UAE Armed Forces, will be long…