پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 65 ملین یورو کے ترقیاتی معاہدے

06:07 PM, 21 Sep, 2026

اسلام آباد(توصیف عباسی) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق معاہدوں کے تحت پاکستان میں تین بڑے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

 وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق یورپی یونین کے گلوبل گیٹ وے پروگرام  کے تحت پاکستان کے ٹیکس نظام میں بہتری، طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی اور پنجاب و سندھ میں تجارتی تنازعات کے حل کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

 حکام کے مطابق پروگرام کا مقصد کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید سازگار بنانا ہے۔

 معاہدوں کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات اور تجارتی نظام میں بہتری کے لیے بھی معاونت فراہم کی جائے گی، جس سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں