محسن نقوی ایک بار پھر تہران پہنچ گئے، جنگ بندی اور علاقائی سکیورٹی پر اہم ملاقاتیں متوقع

06:39 PM, 21 Sep, 2026

 تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

 محسن نقوی دورۂ ایران کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں اور خطے کی سکیورٹی صورتحال بھی ملاقاتوں میں زیر بحث آئے گی۔

 وفاقی وزیر داخلہ اس سے قبل بھی ایران کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔ حالیہ دورہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں