ممبئی : پاکستانی کپڑے فروخت کرنے پر انتہا پسندوں نے شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا

ممبئی : پاکستانی کپڑے فروخت کرنے پر انتہا پسندوں نے شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا

ممبئی :ممبئی میں ہندو انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی کپڑے فروخت کرنے پر شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا۔بھارت میں ہندو انتہا پسند بے قابو ہوگئے ہیں،پاکستان دشمنی کے نام پر کہیں بھی ہلہ بول دینا ان کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا۔اس بار بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا نشانہ پاکستانی مصنوعات بن گئیں۔بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف مہاراشٹرا نو نرمن سینا نے ممبئی کے ایک شاپنگ مال پر دھاوا بولا دیا،اور دکانوں سے پاکستانی کپڑے اتار پھینکے۔