لاہور:سعد رفیق کی موجودگی میں بچوں کے گو نواز گو کے نعرے، پولیس نے3 طلبا گرفتار کرلئے

لاہور:سعد رفیق کی موجودگی میں بچوں کے گو نواز گو کے نعرے، پولیس نے3 طلبا گرفتار کرلئے

لاہور: بچے اتنے بھی غیر سیاسی نہیں ہوتے، لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی موجودگی میں بچوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے ۔ نعرے لگانے پر 3 طلبا  سمیت کوچ شکیل ، ابرار اور علی کو پولیس گرفتار کر کے تھانے لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق   ریلوے اسٹیڈیم میں سپورٹس کی سالانہ تقیب میں مہمان خصوصی سعد رفیق کی موجودگی میں 3 کھلاڑیوں نے  گو نواز گو کے نعرے لگا دیئےجس کئے بعد ریلوے پولیس نے کراچی کی ٹیم کے 3 طلباگرفتار کر لئے ہیں۔ساتھی ایتھلیٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں کراچی کا ایتھلیٹس کا ایک گروپ موجود تھا، اسکول کے بچوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے ،پولیس والوں نے ہمارے 4بڑے ایتھلیٹس کو پکڑ ا جبکہ ہماری کوئی غلطی نہیں تھی۔

ڈی جی پی آر ریلوےنجم ولیکا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ کچھ لڑکےہیں جو لڑکیوں کو تنگ کر رہے ہیںجبکہ نعرے لگانے پر کسی کو گرفتارنہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر سیاسی ایونٹ کو کچھ لوگوں نے سیاسی بنانے کی کوشش کی۔

مصنف کے بارے میں