ہریانہ: بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے گاؤں دھندر دو میں ایک انوکھی شادی نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ دلہا ساحل نے اپنی والدہ کی خواہش پر دلہن کو ہیلی کاپٹر میں سوار کر کے گھر لایا۔
یہ خواب والدہ نے 2012 میں دیکھا تھا، جب خاندان ایک کمرے کے مکان میں رہتا تھا۔ حالات بہتر ہونے پر ساحل نے والدہ کا خواب پورا کیا۔ 7 اپریل کو ساحل کی بارات یمنا نگر سے رائے پور رانی پہنچی، جہاں دلہن کو لینے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔
اس موقع پر گاؤں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دلہا، دلہن اور ان کی والدہ کو ہیلی کاپٹر میں سوار دکھایا گیا ہے۔