راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کے لیے آنے والی علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان کو گورکھپور ناکے پر پولیس نے روک لیا۔ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن مقرر تھا۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ان عورتوں سے کیا خوف ہے؟ کیا ہم اپنے بھائی سے ملنے کے لیے بھی نہیں آ سکتے؟" ان کا کہنا تھا کہ ہم واپس نہیں جائیں گے اور یہیں بیٹھے رہیں گے۔
خواتین کی جانب سے اس اقدام کو غیر آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ملاقات سے روکنے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلِ خانہ کا اپنے پیاروں سے ملاقات کا حق بنیادی انسانی حق ہے۔