بلیو بیریز بالوں کو گرنے سے بچانے میں مددگار

بلیو بیریز بالوں کو گرنے سے بچانے میں مددگار

لندن: گنج پن تو ہر مرد کے لیے بھیانک خواب کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ خواتین بھی بالوں کو تیزی سے گرتا دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہیں۔ تاہم ماہرین نے ایک مزیدار پھل کو اس کے علاج کے طور پر پیش کیا ہے۔

یہ دعویٰ ایک برطانوی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کوئین میری یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جسم میں گردش کرتے فری ریڈیکلز اور تکسیدی تناﺅ (آکسیڈیٹیو اسٹریس) بالوں کے گرنے کی رفتار کو بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور بلیو بیریز کھانا بالوں کے گرنے کے مسئلے میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ بالوں کا گرنا خاص طور پر مردوں میں عمر بڑھنے کا قدرتی نتیجہ ہوتا ہے اور یہ صحت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہوتا مگر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بالوں کا گرنا ذہنی طور پر منفی اثرات مرتب کرنے کا باعث ضرور بنتا ہے تاہم بلیو بیریز کھانا عادت بنا کر اس سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

ان کے بقول عام طور پر تین وجوہات بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہیں جو کہ جنیاتی، طرز زندگی کے عناصر اور جلدی امراض پر مشتمل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں