اقتدار میں آئے تو امریکہ میں موجود تقسیم کا خاتمہ کر دیں گے، جو بائیڈن

اقتدار میں آئے تو امریکہ میں موجود تقسیم کا خاتمہ کر دیں گے، جو بائیڈن

واشنگٹن : سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی نامزدگی کے بعد خطاب میں کہا کہ وہ کامیابی کی صورت میں ملک میں اس وقت موجود تقسیم کا خاتمہ کریں گے۔

پارٹی کانفرنس سے اپنے خطاب میں بائیڈن نے کہا کہ اس وقت ملک میں بہت زیادہ غم وغصہ، بہت زیادہ خوف اور بہت زیادہ تقسیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اندھیرے کے نہیں بلکہ روشنی کے امین بنیں گے۔

جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی کامیابی کی صورت میں وہ کورونا کی وبا کے خاتمے کے لیے ایک قومی لائحہ عمل بھی اختیار کریں گے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کا کنونشن کورونا بحران کے سبب زیادہ تر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا۔