فوج مخالف بیان دینے کے بعد شہباز گل نے فون پر بتایا تھا کہ یہ بیان دے دیا ہے: عمران خان 

فوج مخالف بیان دینے کے بعد شہباز گل نے فون پر بتایا تھا کہ یہ بیان دے دیا ہے: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں شہباز گل ہوتا تو مجھے بھی یہ پھینٹی لگا چکے ہوتے۔شہباز گل کو برہنہ کرکے مارا اور اس کی تصاویر لیں۔ اس کی گرفتاری کے بعد پتا چلا کہ اس نے بہت بڑی غداری کردی ہے۔ 

اسلام آباد میں آزاد عدلیہ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ شہباز گل نے کیا کہا؟ شہباز گل نے بیان دینے کے بعد مجھے فون کرکے کہا تھا کہ یہ بیان دیا ہے۔ شہباز گل کا ٹیسٹ کیس ہے۔ شہباز گل پر تشدد کرنے والا خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں غیر قانونی اقدام پر کارروائی کا کہہ رہا ہوں تو مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ کر کے وارنٹ نکال دیا ۔ مجسٹریٹ کو آج رپورٹ سے پتا چل گیا تھا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا پھر بھی واپس پولیس کے پاس بھیج دیا ۔کیا انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی؟

عمران خان نے کہا کہ میرے اوپر دہشت گردی کا کیس کر دیا بتائیں عام بندے کا کیا ہوگا ؟ میں شہباز گل ہوتا تو مجھے یہ پھینٹی لگا چکے ہوتے ۔ لوگوں کا شکریہ کہ وہ رات کو 2 بجے نکل آئے۔ 

مصنف کے بارے میں