کیلی، کولمبیا:کولمبیا کے شہر کیلی میں ٹرک بم دھماکے میں 5 ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ فوجی اسکول کے قریب ہوا، سیکیورٹی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ایک فوجی ایوی ایشن اسکول کے قریب ہوا، جسے دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور تک گونج سنائی دی، جب کہ نزدیکی عمارتیں لرز اٹھیں اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ "دھماکہ اچانک ہوا، ہر طرف دھواں، شیشہ اور چیخ و پکار تھی، کئی گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔"
مقامی حکام اور سیکیورٹی اداروں نے واقعے کو نارکوٹیرورزم (منشیات فروشوں کی دہشت گردی) سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ ممکنہ طور پر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔
کیلی کے میئر، الیخاندرو ایڈر نے میڈیا سے گفتگو میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ "واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔"