سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے کئی علاقے کلیئر کر دیے، متاثرین کی واپسی شروع

01:24 PM, 22 Aug, 2025

باجوڑ: سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کی تحصیل ماموند اور گاؤں ترخو کو دہشت گردوں سے کلیئر کر دیا ہے، جس کے بعد عارضی طور پر بے گھر ہونے والے متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واپسی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور متاثرین کے صبر و تحمل کو سراہا جاتا ہے۔ زشتہ عرصے میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے باعث کئی علاقوں کو خالی کرایا گیا تھا۔

متاثرین کے لیے خار سپورٹس کمپلیکس میں خیمہ بستی قائم کی گئی تھی جبکہ متعدد سرکاری سکول بھی عارضی رہائش کے لیے کھول دیے گئے تھے۔

مزیدخبریں