علیمہ خان کا دوسرا بیٹابھی گرفتار،شاہ ریز  8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے  

03:30 PM, 22 Aug, 2025

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دونوں بیٹے، 9 مئی کے سانحہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار  ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو لاہور میں زمان پارک کے قریب سادہ لباس میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔ ان افراد کے ساتھ پولیس بھی موجود تھی۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کے پہلے بیٹے شاہ ریز کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں جسمانی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہ ریز کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

https://x.com/NeoNewsUR/status/1958830001492459960

مزیدخبریں