سونے کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے فی تولہ

05:28 PM, 22 Aug, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک روزہ اضافے کے بعد دوبارہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 قیراط سونے کے فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز یہی سونا 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے پر آ گیا، جبکہ گزشتہ قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے تھی۔

22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1179 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 731 روپے ہو گئی، جو پہلے 2 لاکھ 79 ہزار 552 روپے تھی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ چاندی فی تولہ 4 ہزار 13 روپے اور 10 گرام 3 ہزار 440 روپے پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس قیمت 15 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 330 ڈالر ہو گئی، جو پہلے 3 ہزار 345 ڈالر تھی۔ تاہم چاندی کی قیمت 37.80 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔

مزیدخبریں