نئی دہلی ،'چکن گونیا 'وائرس کے 2600 سے زائد کیسز رپورٹ

نئی دہلی ،'چکن گونیا 'وائرس کے 2600 سے زائد کیسز رپورٹ

 نئی دہلی :رواں سال بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 'چکن گونیا 'وائرس کے 2600 سے زائد کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔2016 کی شروعات سے ستمبر تک 15 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
جبکہ سال بھرمیں بھارت میں اب تک اس بیماری کے 12 ہزار 250 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں،رواں سال جون سے ستمبر کے دوران دہلی میں شدید بارشیں ہوئیں ، جو مچھروں کی افزائش کے لیے سازگار حالات تھے ۔حالیہ سالوں میں چکن گونیا وائرس کے کیسز'کیریبین' اور امریکا میں بھی سامنے آئے ہیں