صدارتی حلف برداری کی تقریب، بیٹوں پر پیسے لینے کا الزام بے بنیا د ہیں ،ٹرمپ

صدارتی حلف برداری کی تقریب، بیٹوں پر پیسے لینے کا الزام بے بنیا د ہیں ،ٹرمپ

واشنگٹن :نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے، جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے امریکی صدر کی حلف برادری تقریب تک ممکنہ رسائی دینے کے بدلے 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ کے عطیات جمع کیے۔
سینٹر فار پبلک انٹیگریٹی(سی پی آئی) نامی ایک ایوارڈ یافتہ ادارے کی رپورٹ میں یہ الزامات سامنے آئے، سی پی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ ایک غیر منافع بخش فاو¿نڈیشن قائم کی گئی، جس کے ذریعے کسی کام کے لیے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری چپھے پیسے لیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا۔سی پی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’اوپننگ ڈے فاو¿نڈیشن‘ نامی ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برادری کی تقریب اور وائٹ ہاو¿س میں ان کے پہلے دن کے لیے منعقد کیے جانے والے ایونٹ کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے کو بڑے فنڈ دینے والے 16 افراد نجی استقبالیے میں شرکت کرنے سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصویر بنانے کا موقع بھی حاصل کر پائیں گے، جبکہ 4 خصوصی مہمانوں کو ٹرمپ بڑے بیٹے ڈانلڈ ٹرمپ جونیئر یا چھوٹے بیٹے ارک ٹرمپ کے ساتھ شکار اور ماہی گیری کرنے کا موقع بھی حاصل ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق تقریب میں شامل مہمانوں کو فن کا مظاہرہ کرنے والوں سےاآٹو گراف والے گٹار اور دیگر اشیاءبھی میسر آئیں گی۔سی پی آئی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کمیٹیوں کے برعکس غیر منافع بخش اداروں کو اپنے ڈونرز ظاہر کرنے کی قانونی ضرورت نہیں ہوتی، اگر لوگ چاہیں تو یہ ادارے کے چیک پر 7 اعداد لکھنے کے بدلےان کو گمنام حیثیت میں صدر تک رسائی دینے کو تیار ہیں۔