بھارتی فورسز نے مزید 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا

بھارتی فورسز نے مزید 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا
کیپشن: کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ کشمیر سروس

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور آج پلوامہ میں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ملائیشین کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں پر اقوام عالم کی خاموشی شرمناک ہے، کونسل نے مطالبہ کیا اقوام متحدہ بھارتی فوج کے جنگی جرائم پر فوری مداخلت کرے۔

خیال رہے بھارت کی مرکزی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں صدر راج نافذ کیا ہوا ہے۔ اس بات کا فیصلہ ریاستی گورنر ستہ پال ملک کے اس رپورٹ پر کیا گیا جو انہوں نے مرکز کو بھجوائی تھی۔