آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 13 ملزمان نامزد

 آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 13 ملزمان نامزد
کیپشن: ریفرنس کے مطابق آشیانہ اقبال کی انکوائری 10 جنوری کو شروع کی گئی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ریفرنس میں سابق وزیر اعلی پنجاب سمیت 13 مزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان میں احد چیمہ، بلال قدوائی، شاہد شفیق، منیر ضیا، کامران کیانی شامل ہیں۔ چوہدری محمد صادق، چوہدری شاہد محمود کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے اور ریفرنس 300 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

ریفرنس کے مطابق آشیانہ اقبال کی انکوائری 10 جنوری کو شروع کی گئی۔ 4 مئی کو کیس میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور شہباز شریف نے افسران سے ملکر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت خزانے کو نقصان پہنچایا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اسلام آباد میں ہیں اور ان کی لاہور روانگی منسوخ کر دی گئی۔ طبی معائنے تک انہیں اسلام آباد میں ہی رکھا جائے گا۔ وزرا کالونی میں شہباز شریف کی رہائش کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔