شہباز شریف کو پوری اپوزیشن کا مینڈیٹ حاصل ہے :رانا ثناء اللہ

11:21 PM, 22 Dec, 2018

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاﷲ نے کہا کہ شہباز شریف کوپوری اپوزیشن کا مینڈیٹ حاصل ہے ،شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر قانون نے کہا کہ شیخ رشید کو عرف عام میں راولپنڈی کا شیطان کہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید گھٹیا اور غلیظ انسان ہے اور انتہائی گھٹیا باتیں کرتا ہے ،رانا ثنا ءاﷲ کا کہنا تھا شہباز شریف دیانتدار اور محنتی انسان ہیں انہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے ۔

نیب 2ماہ سے تحقیق اور تفتیش میں لگا ہو اہے لیکن ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکا اور نہ ہی کوئی ایسے ثبوت سامنے لایا ہے ،شیخ رشید اپنی چرب زبان سے لوگوں کو متاثر کرنا چاہتا ہے اس کے بیان سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مزیدخبریں