آئی فون کے صارفین خبردار

12:03 AM, 22 Dec, 2020

واشنگٹن ، اسرائیلی ہیکرز کا گروپ کسی بھی آئی فون کے صارف کا ڈیٹا چوری کرسکتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی گروپ کا وائرس فیس ٹائم اور آئی میسیج کے ذریعے فون پر قبضہ کرلیتا ہے  اور پھر فون کے آڈیو پیغامات ،مائیکروفون ،تصاویر لوکیشن اور پاس ورڈ چوری کرلئے جاتے ہیں ۔ 

اسرائیلی ہیکرز کے گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ الجزیرہ ٹی وی کے 36 صحافیوں کا ڈیٹا چوری کرچکے ہیں ۔ صحافیوں کے موبائل کو خاموشی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے اور پھر ان کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا ۔ 

اس سے قبل گوگل ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ مخصوص آئی فون صارف جیسے ہی  مخصوص ویب سائٹ پر جاتے ہیں ان کا ڈیٹا چوری کرلیا جاتا تھا ۔ 

ماہرین کے مطابق  ہیکرز دو سال سے آئی فون ہیک کر رہے تھے اور یہ سلسلہ 2019 کے آغاز تک جاری رہا۔

مزیدخبریں