ایک اور بھارتی اداکارہ کورونا وائرس کا شکار

07:37 PM, 22 Dec, 2020

ممبئی ،بھارت میں کورونا کے وار جاری ہیں ۔ مختلف طبقہ فکر کے لوگ کورونا کی زد میں آرہے ہیں ان میں فنکار بھی نہیں بچ سکے ۔ بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ 

بھارتی اداکارہ   راکول پریت نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو 14 روز کے لئے قرنطینہ کرلیا ہے ۔ 

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ قرنطینہ میں ہیں او رپہلے سے بہتر ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں اور ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کررہی ہیں ۔ 

راکول پریت سنگھ ان دنوں اپنی فلم  مے ڈے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں ۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اور اجے دیوگن بھی شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں