لاہور میں شدید دھند اور بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

11:10 AM, 22 Dec, 2025

لاہور : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کی صورتحال کے دوران مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں جیسے ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، مغلپورہ، شاد باغ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ بوندا باندی اور دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ میں کمی بھی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن بھی پیدا ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں