پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری، نیا سسٹم متعارف

01:19 PM, 22 Dec, 2025

اسلام آباد : پاکستان میں پاسپورٹ بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ محکمہ پاسپورٹس نے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی نگرانی کے لیے نیا نظام متعارف کروا دیا ہے۔ اس نئے نظام کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر میں پاسپورٹ کی درخواستوں اور ان کی ڈیلیوری کو رئیل ٹائم میں مانیٹر کیا جا سکے گا۔

محکمہ پاسپورٹس کی ہدایت پر ایک خصوصی مانیٹرنگ روم ہیڈ کوارٹرز میں قائم کیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔ اس روم میں ڈیجیٹل اینٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ کے ذریعے روزانہ کی کارروائیوں کی نگرانی کی جائے گی اور اس کا تجزیہ کیا جائے گا۔ اس نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ کی درخواست سے لے کر اس کی ڈیلیوری تک ہر مرحلے کی نگرانی کی جائے گی، اور پاسپورٹ دفاتر میں رش کی صورت حال کا بھی خودکار طریقے سے پتہ چل سکے گا۔

اس کے علاوہ، اسٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل، بیک لاگ اور مشینری کی حالت بھی مانیٹر کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر یا خرابی کو فوری طور پر درست کیا جا سکے۔

مزیدخبریں