سندھ حکومت نے صنعتی علاقوں کے لیے 9.28 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج منظور کر لیا

05:45 PM, 22 Dec, 2025

کراچی :سندھ حکومت نے صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج منظور کر لیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ یہ تاریخی اور بروقت فیصلہ ہے اور کراچی ملکی معیشت کا دل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے کام کر رہی ہے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار، رفتار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں