کراچی :کراچی میں شہر کی 25 اہم سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشے چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پابندی دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت 21 فروری 2026 تک برقرار رہے گی۔ یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر شہری انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔