78 سال میں کبھی افغانستان میں کوئی پاکستان دوست حکومت نہیں آئی، ہمیں اپنی افغان پالیسی پر غور کرنا چاہیے:مولانا فضل الرحمان 

06:50 PM, 22 Dec, 2025

کراچی :کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف پاکستان میں سب ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال میں کبھی افغانستان میں کوئی پاکستان دوست حکومت نہیں آئی اور ہمیں اپنی افغان پالیسی پر غور کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے مدارس کے خاتمے کے رویے کو قابل قبول نہ قرار دیا اور کہا کہ یہ مغربی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یکساں نصاب پر بات ہوسکتی ہے، مگر سیاست کچھ بھی ہو، روایات کو زندہ رکھنا ضروری ہے۔

دوسری جانب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر طاقت کا توازن برابری پر لایا اور مولانا فضل الرحمان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینا اعزاز کی بات ہے۔

مزیدخبریں